فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنے کا مشن کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ جن ایٹمی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ اب مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک سے خطاب کیا ہے۔
Published: undefined
ایران کے جوہری اڈوں پر امریکی حملے کے بعد ایران کے سرکاری ٹی وی (آئی آر آئی بی) کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ اب اس علاقے میں موجود ہر امریکی شہری اور فوجی ہمارا ہدف ہے۔ ٹی وی چینل پر مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کا نقشہ بھی دکھایا گیا۔ تبصرہ نگار نے کہا کہ تم نے شروع کیا ہے، اب ہم اسے ختم کر دیں گے۔
Published: undefined
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران کے جوہری اڈوں پر امریکی حملے کو جرات مندانہ اور تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ یہ قدم تاریخی ہے اور ڈونالڈ ٹرمپ کو اس رہنما کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے دنیا کی خطرناک ترین حکومت کو خطرناک ترین ہتھیار حاصل کرنے سے روکا۔
Published: undefined
ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن جلد ہی امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے ایک باضابطہ بیان جاری کر سکتی ہے۔ اس بیان کے ذریعہ جوہری تنظیم یہ معلومات دے گی کہ امریکی حملوں میں اس کی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined