عرب ممالک

اسرائیل پر حملے: ایران کی حماس کو مبارکباد اور حمایت کا اعلان

ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران حماس کے قابل فخر آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آپریشن کے دوران مزاحمت نے اب تک شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران نے فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس کو اسرائیل پر حملے کرنے پر مبارکباد پیش کی اور حمایت کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر یحییٰ رحیم صفری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملے کیلیے حماس مبارکباد کے قابل ہے۔

Published: undefined

یحییٰ رحیم صفری نے کہا کہ حماس کے اسرائیل پر بڑے حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، فلسطین کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی گروپ حماس کا اسرائیل پر حملہ انتہائی حیران کن اور پھیلا ہوا تھا۔

Published: undefined

ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران فلسطین کی آزادی تک اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم حماس کے قابل فخر آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آپریشن کے دوران مزاحمت نے اب تک شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔ناصر کنانی نے کہا کہ صہیونیوں کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تاریخ ایک روشن مقام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined