عرب ممالک

ایران کسی ثالث یا اس کے بغیر بھی سعودی عرب سے بات چیت کے لیے تیار

ایران نے کسی ثالث (ملک) یا اس کے بغیر بھی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تہران: ایران نے کسی ثالث (ملک) یا اس کے بغیر بھی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ایران سے قبل یہ بیان دیا ہے۔وہ مبیّنہ طور پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے کوششوں کے ضمن میں اختتام ہفتہ پر ایران کا دورہ کررہے ہیں۔

Published: undefined

لیکن عباس موسوی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں ہے کہ ’’ میں کسی ثالث سے آگاہ نہیں ہوں۔ البتہ ایران یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ کسی ثالث یا اس کے بغیر بھی سعودی عرب سمیت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔‘‘

Published: undefined

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اسی ہفتے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ علاقائی امور پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے میں شامل تین یورپی ممالک نے گذشتہ سوموار کو ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ یہ اب واضح ہوچکا ہے کہ ایران ہی چودہ ستمبر کو سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار تھا۔انھوں نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کے علاوہ علاقائی امور کے بارے میں بات چیت پراتفاق کرے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined