عرب ممالک

متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں خلیج کے پہلے اسرائیلی سفارت خانہ کا افتتاح

اسرائیل نے خلیج کے اپنے پہلے سفارت خانہ کا ابوظہبی میں افتتاح کیا، اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان کئی معاشی اور تجارتی معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات لگاتار مضبوط ہو رہے ہیں دونوں ممالک کے مابین کئی طرح کے سفارتی اور کاروباری معاہدے طے پا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں منگل کے روز کے روز اسرائیل نے خلیج کے اپنے پہلے سفارت خانہ کا ابوظہبی میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان کئی معاشی اور تجارتی معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

Published: undefined

ابوظہبی میں موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’یہ تاریخی لمحہ ہے، مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے، ہم خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہم یہیں رہنا ہے۔ ہم خطے کے تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس (حقیقت) کو تسلیم کریں۔‘‘

Published: undefined

اسی ماہ تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اپنا کام شروع کردیا تھا اور اسرائیل میں یو اے ای کے پہلے سفیرمحمد الخاجہ نے تل ابیب میں اپنی سفارتی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔اس سے پہلے اسرائیل نے یو اے ای میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور تجربہ سفارت کار ایتان نوح کو اپنے مشن کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال تعلقات بحال ہوئے تھے اور اس کے بعد کئی مسلم ممالک نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لئے بات چیت شروع کر دی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

Published: undefined

یو اے ای نے 13 اگست 2020ء کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے تاریخی امن معاہدے کا اعلان کیا تھا اور 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے شدہ معاہدۂ ابراہیم پر سابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے دست خط کیے تھے۔یو اے ای نے مصر اور اردن کے اسرائیل سے امن معاہدوں کے کوئی ربع صدی کے بعد معمول کے تعلقات استوار کیے تھے۔اس کے بعد بحرین ، مراکش اور سوڈان نے بھی اسرائیل سے معمول کے تعلقات استوار کر لیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو