عرب ممالک

یمن میں نمازعید کے خطبہ پر اختلاف، خطیب کا قتل

مسلح افراد نے گھر واپس جاتے ہوئے شیخ عبداللہ البانی کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کردی،شیخ عبدل اللہ باری کا انتقال ہو گیا جبکہ  بیٹے اور گارڈز زخمی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

یمن میں مشرقی گورنری ’’شبوہ‘‘ کے ضلع ’’بیحان‘‘ کے ایک علاقے میں نماز عید کا خطبہ دینے والے ایک خطیب کو قتل کردیا گیا۔ نماز کے خطبہ دینے کے اختلاف پر شیخ عبد البانی کو خون میں نہلا دیا گیا۔ نماز عید کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے مسلح افراد نے شیخ عبد اللہ البانی کی گاڑی کو روکا اور انہیں فائرنگ کرکے مار دیا۔ ان کے بچے اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

شیخ عبد اللہ پر ایک گولی چلائی گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ان کے محافط ، متعدد سکیورٹی اہلکار اور کار میں ان کے ساتھ سوار بچے بھی زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ نماز عید کی ادائیگی سے قبل البانی اور دوسروں کے درمیان یہ تنازع پیدا ہوا کہ عید الفطر کا مبارک خطبہ کون ادا کرے گا اور نمازیوں کی امامت کون کرے گا۔ تنازع لڑائی میں بدل گیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی اور بیہان میں ایئرپورٹ کے علاقے میں عید کی نماز کی جگہ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

Published: undefined

شیخ عبد اللہ کے منبر پر چڑھنے کے بعد بھی مسلح افراد میں کشیدگی جاری رہی۔ اس کے بعد گھات لگا کر شیخ عبد اللہ پر حملہ کردیا گیا اور البانی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ )

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined