عرب ممالک

یمن کے شہر صنعا میں اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی وزیر اعظم احمد الرحاوی ہلاک

اسرائیلی فوج نے 28 اگست کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک حملہ کیا تھا جس میں حوثی وزیر اعظم احمد الرحاوی اور کئی دیگر وزرا بھی مارے گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی انتظامیہ کے وزیر اعظم احمد الرحاوی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمن کے حوثی باغیوں نے30 اگست کو ہونے والے حملے میں وزیراعظم احمد الرحاوی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی گروپ نے ہفتہ یعنی 30 اگست کو ایک سرکاری بیان جاری کیا۔ بیان میں باغی گروپ نے کہا کہ الرحاوی جمعرات ، 28 اگست کو اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔ الرحاوی کے ساتھ کئی دیگر وزرا بھی اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔یمن میں مقیم حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا یہ حملہ اس وقت ہوا جب حکام گزشتہ سال کیے گئے حکومتی کام کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورکشاپ میں شریک تھے۔

Published: undefined

اسی دوران اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی ایف نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے میں حوثی دہشت گرد حکومت کے ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ حوثی باغی طویل عرصے سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران حماس کے حامیوں کے طور پر کھڑے ہیں۔ حماس کا ساتھ دیتے ہوئے حوثی باغیوں نے پچھلے کئی مہینوں میں اسرائیل کی جانب کئی میزائل اور ڈرون داغے ہیں۔ حوثی باغیوں نے کھلے عام کہا ہے کہ اسرائیل پر ان کے حملے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہیں۔ تاہم حوثی باغیوں کے زیادہ تر میزائلوں اور ڈرونز کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے حملہ کرنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا۔ لیکن اس کے باوجود حوثی باغی گروپ نے مسلسل اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے حملے جاری رکھے۔

Published: undefined

حوثی حمایت یافتہ وزارت صحت کے مطابق، اس ہفتے کے شروع میں بھی اسرائیل نے یمن کے صنعا کے کئی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined