عرب ممالک

ویڈیو: محمد بن سلمان اور پوتین کے درمیان گرم جوش مصافحہ

روسی صدر ولادیمیر پوتین بیونس آئرس میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر سعودی ولی عہد کے برابر اپنی نشست پر پہنچے تو انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

روسی صدر ولادیمیر پوتین جمعے کے روز بیونس آئرس میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر سعودی ولی عہد کے برابر اپنی نشست پر پہنچے تو انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔

اجلاس میں کیمروں نے شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان تبادلہ خیال کے دوران دونوں شخصیات کے خوش گوار موڈ میں کھلکھلانے کے مناظر کو اپنی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ دونوں رہنماؤں کا یہ مصافحہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

Published: 01 Dec 2018, 2:09 PM IST

جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کا آغاز جمعے کے روز ارجنٹائن کے دارالحکومت میں ہوا۔ یوکرین اور روس کے درمیان بحران اور تجارت اور ماحولیاتی تبدیلی کے معاملات میں اختلاف رائے کے نتیجے میں اجلاس پر تناؤ کے بادل چھائے رہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کے روز ارجنٹائن پہنچے تھے۔

Published: 01 Dec 2018, 2:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Dec 2018, 2:09 PM IST