عرب ممالک

رواں عمرہ سیزن کے دوران دس لاکھ خواتین کی بیت اللہ میں حاضری

حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے شعبہ خواتین کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک ایک ملین سے زاید مسلمان خواتین نے مسجد حرام میں حاضری اور عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی ہے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے شعبہ خواتین کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک ایک ملین سے زاید مسلمان خواتین نے مسجد حرام میں حاضری اور عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی ہے۔

Published: undefined

حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کے خواتین سے متعلق انتظامی امورکی سربراہ ڈاکٹر کامیلیا بنت محمد الدعدی نے بتایا کہ رواں عمرہ سیزن کے دوران ایک ملین سے زاید خواتین مسلمانوں نے عمرہ کے مناسک ادا کیے اور مسجد حرام میں عبادت کا شرف حاصل کیا۔

Published: undefined

الدعدی کا کہنا تھا کہ عمرہ سیزن کے پہلے مرحلے میں 26 ہزار 209 مسلمان خواتین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ دوسرے مرحلے میں 3 لاکھ 26 ہزار 603 خواتین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جب کہ مرحلے کے بعد اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 818 خواتین نے مسجد حرام میں عبادت اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

Published: undefined

الدعدی کا کہنا تھا کہ عمرہ سیزن کی بحالی کی کےتینوں مراحل میں خواتین عبادت گذاروں کو مسجد حرام میں تمام ضروری طبی سہولیات اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کی گئیں‌۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined