عرب ممالک

مسجد حرام میں خواتین زائرات کی رہنمائی کے لیے عالمی زبانوں میں کتابچے تقسیم

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حرم مکی میں عبادت کے لیے آنے والی خواتین کے لیے ایک نئی سروس شروع کی ہے جس کے تحت اہم مقامات کی رہنمائی کے لیے عالمی زبانوں میں کتابچے تقسیم کیے جا رہے ہیں

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حرم مکی میں عبادت کے لیے آنے والی خواتین کے لیے ایک نئی سروس شروع کی ہے جس کے تحت خواتین زائرات میں مسجد حرام کے اہم مقامات کی رہنمائی کے لیے عالمی زبانوں میں کتابچے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

مقامی رہنمائی گائیڈ بک متعدد بین الاقوامی زبانوں میں تیاری گئی ہے جس میں مسجد حرام کے اندر اور صحنوں میں اہم مقامات کی شناخت کاغذی نقشے کے ذریعے کی گئی ہے۔ اس سروس کا مقصد خواتین زائرین کو حرم مکی کے ان مقامات تک پہنچنے کے طریقوں کو واضح کرنے میں معاونت کرنا ہے۔

Published: undefined

اس نئی سروس کے ذریعےمعاون ایجنسی فار میڈیا افیئرز، ریلیشنز اور ویمنز ایگزیبیشنز، اسسٹنٹ ایجنسی برائے سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات، معاون ایجنسی برائے خواتین کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined