عرب ممالک

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 2039 ہو گئی: وزارت صحت

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے تین افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 151 مقامی افراد ہیں جنہیں دوسرے لوگوں کے ذریعے یہ بیماری لاحق ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان محمد العبدال العالی نے بتایا کہ مملکت میں کورونا وائرس کے مزید 154 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ 1663 افراد کا معائنہ جاری ہے جن کی رپورٹس جلد سامنے آ جائیں گی۔ متاثرہ مریضوں میں سے 41 کی حالت خطرے میں ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ مملکت میں اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے مملکت میں وائرس کی پیش رفت سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے تین افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 151 مقامی افراد ہیں جنہیں دوسرے لوگوں کے ذریعے یہ بیماری لاحق ہوئی ہے۔ ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامی ضرورت کے سوا گھر سے باہر نہ جائیں۔

Published: undefined

عبدالعالی نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں کورونا کا شکار ہونے والے 351 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم سعودی عرب میں موذی بیماریوں کے شکار افراد، عمر رسیدہ اور کمزور صحت کے لوگ اس بیماری کا زیادہ شکار ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اس وقت مدینہ منورہ میں کورونا کے 34، ریاض میں 13، جدہ میں 30، مکہ مکرمہ میں 21 ، قطیف میں 6 اور تبوک میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے خطرے کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور کرفیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر شہر میں پابندی کی نوعیت الگ الگ ہے۔

Published: undefined

کل جمعرات کو ایک سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مکہ مکرمہ اور المدینہ منورہ شہروں میں چوبیس گھنٹوں کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ دونوں شہروں کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں وزیر صحت نے نشاندہی کی کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دنیا میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 53 ہزار اموات ہوئی ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined