عرب ممالک

سات سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت

ٹوئٹر کے ذریعے وزارت حج اور عمرہ نے کہا کہ ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ اگر سات سال سے زائد عمر کے بچوں نے ’توکلنا’ ایپ کے ذریعے ویکسین لگوا لی ہے تو انہیں حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ڈھائی سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد سات سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو مسجد حرام و مسجد نبوی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کل جمعہ سے سات سال کی عمر کے بچوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔

Published: undefined

"ٹوئٹر" کے ذریعے وزارت حج اور عمرہ نے کہا کہ ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ اگر سات سال سے زائد عمر کے بچوں نے ’توکلنا’ ایپ کے ذریعے ویکسین لگوا لی ہے اور وہ ویکسی نیٹڈ ہیں تو انہیں حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت صحت نے حال ہی میں "صحتی" اور "توکلنا" ایپلی کیشنز کے ذریعے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک 5 سے 11 سال کی عمر کے افراد کے لیے دستیاب کرائی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے قبل ازیں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا آغاز کیا تھا۔ کیونکہ یہ ویکسین بڑی تعداد میں بچوں کے لیے محفوظ قرار دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined