
فائل تصویر آئی اے این ایس
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کو فوج کو "طاقتور حملے" کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے، جس کا جواب دینا ضروری ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی امریکی ثالثی کی کمزور جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حماس نے جس طرح یرغمالیوں کی باقیات واپس کیں وہ معاہدے کی "واضح خلاف ورزی" ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب حماس نے ایک یرغمالی کی لاش واپس کی۔ بعد میں، حماس کے مسلح ونگ، ال قاسم بریگیڈز نے کہا کہ وہ باقی ماندہ لاشوں کی واپسی کو "مسدود" کر رہا ہے کیونکہ اسرائیل جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ حماس کا دعویٰ ہے کہ غزہ پر جاری بمباری تلاش اور بازیابی کے عمل میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
Published: undefined
یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی اور واپسی جنگ بندی کے اگلے مراحل میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔ آنے والے مراحل میں حماس کی تخفیف اسلحہ، بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی، اور غزہ کی مستقبل کی حکمرانی جیسے پیچیدہ مسائل پر بات ہوگی۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی نے لاشوں کو تلاش کرنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے جب کہ اسرائیلی حکام کا الزام ہے کہ تنظیم جان بوجھ کر لاشوں کی واپسی میں تاخیر کر رہی ہے۔
Published: undefined
یہ پہلا موقع نہیں جب مغویوں کی لاشوں کے حوالے سے ابہام پیدا ہوا ہو۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر لاشوں کی شناخت کے حوالے سے غلط رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔ فروری 2024 میں حماس نے تین یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن ڈی این اے ٹیسٹ سے ایک لاش فلسطینی خاتون کی تھی۔
Published: undefined
دس اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے دوران حماس نے پندرہ مغویوں کی لاشیں واپس کر دی ہیں جب کہ اسرائیل نے 195 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی ہیں۔ لیکن یہ عمل اب رک گیا ہے۔ اگلا مرحلہ، جس میں حماس کی تخفیف اسلحہ اور غزہ کے مستقبل پر مذاکرات شامل ہونا تھے، اب مشکلات کا شکار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined