عرب ممالک

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں کابینہ کی آن لائن میٹنگ منعقد، کئی اہم اعلانات

اجلاس میں عمرہ کی اعلی کمیٹی کی تنظیم اور لائحہ عمل کے علاوہ اختیارات کی تقسیم کے لیے ضابطوں کی بھی منظوری دی گئی، مملکت میں غیر منافع بخش شعبے کی بہتری کے لیے قومی مرکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان، تصویر آئی اے این ایس
سعودی فرماں روا شاہ سلمان، تصویر آئی اے این ایس 

ریاض: سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیر صدارت ہونے والی کابینہ کے آن لائن اجلاس میں کورونا سے متعلق سمیت ملکی اور غیر ملکی امور کے سلسلے میں فیصلے کیے گئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا اس دوران کورونا صورت حال، ملکی اور بین الاقوامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانرواں کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بین الاقوامی معاملات اور ملکی امور کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے ڈویلپمنٹ اور ریسرچ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

Published: undefined

اجلاس میں عمرہ کی اعلی کمیٹی کی تنظیم اور لائحہ عمل کے علاوہ اختیارات کی تقسیم کے لیے ضابطوں کی بھی منظوری دی گئی، یہ بھی فیصلہ ہوا ہے مملکت میں غیر منافع بخش شعبے کی بہتری کے لیے قومی مرکز قائم کیا جائے گا۔ آن لائن اجلاس میں کابینہ نے جن شعبوں کو نجکاری کی جارہی ہے، ان کے کارکنوں اور اہلکاروں کے معاملات کی انجام دہی کے طریقہ کار کو بھی منظور کیا۔

Published: undefined

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دوران اجلاس کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے موصول ہونے والے مکتوب کے متعلق آگاہ کیا۔ بعد ازاں کابینہ نے ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بتایا گیا۔ کابینہ اراکین نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined