عرب ممالک

المسجد الحرام میں بزرگ خواتین کے لیے نماز کے لئے خصوصی گوشے مقرر

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے معمر زائر خواتین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں ’مصلی المسنات‘ (معمر خواتین کے لیے نماز کی جگہ) کے نام سے نماز کی جگہ مختص کر دی

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کی انتظامیہ نے معمر زائر خواتین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں ’مصلی المسنات‘ (معمر خواتین کے لیے نماز کی جگہ) کے نام سے نماز کی جگہ مختص کر دی۔

Published: undefined

تفصیلات کے مطابق المسجد الحرام میں سماجی خدمات کے ادارے کی عدہدیدار ڈاکٹر عبیر الجفیر نے جمعرات کو المسجد الحرام میں معمر زائرات کے لیے نماز کی جگہ کا افتتاح کیا۔ خواتین کا مصلی کنگ فہد کی توسیع والی عمارت میں زمینی منزل پر ہے۔ اس کا مقصد معمر زائر خواتین کو اژدحام کے مسائل سے بچانا ہے تاکہ وہ عبادت اطمینان وسکون اور یکسوئی کے ساتھ کر سکیں۔

Published: undefined

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ حرمین شریفین انتظامیہ نے یہ اقدام اسلامی تعلیمات کی تعمیل میں کیا ہے جو بزرگوں کے ساتھ خاص معاملے کی تلقین کرتا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین کے لیے مصلی قائم کر کے اسلام کی انسانیت نوازی کو اجاگر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined