عرب ممالک

مسجد حرام کی دن میں 10 بار صفائی، طہارت کے لیے 4 ہزار رضا کار تعینات

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی صفائی ستھرائی پر چار ہزار مرد و خواتین پر مشتمل عملہ تعینات ہے جو ایک دن میں مسجد کی دس بار صفائی کرتا ہے

مسجد الحرام کی صفائی
مسجد الحرام کی صفائی 

الریاض: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام کی صفائی ستھرائی پر چار ہزار مرد و خواتین پر مشتمل عملہ تعینات ہے جو ایک دن میں مسجد کی دس بار صفائی کرتا ہے۔ اس دوران مسجد کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کا باقاعدگی کے ساتھ چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

صدارت عامہ برائے امور حرمین کے ترجمان مواصلات و میڈیا امور کے سیکرٹری ہانی حسنی حیدر کا کہنا ہے کہ معتمرین کی آمد کے پیش نظر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ذمہ دار ادارے نے مقدس مقامات کے حوالے سے اپنے پروگرام کے مطابق کوششیں تیز کردی ہے ہیں تاکہ مملکت کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین کی آمد کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ صدارت عامہ برائے حرمین کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر مسجد حرام میں صفائی اور دیگر امور کے لیے منظم منصوبہ بندی اور طریقہ کار وضع کیا گیا ہےتاکہ ان کی معتمرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور مناسک کی ادائی میں انہیں آسانی اور سہولت فراہم کی جاسکے۔

Published: undefined

ترجمان نے وضاحت کی کہ حرمین انتظامیہ روزانہ 60،000 تک معتمرین کا استقبال کر رہی ہے۔ معتمرین کی خدمات کے ایک مربوط نظام، احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ جگہ جگہ زائرین کو پوسٹر کے ذریعے جسمانی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی دی جا رہی ہے. طواف کے لیے خصوصی افراد کے لیے الگ ٹریک مقرر ہیں اور طواف کے دوران سنت نماز کی ادائی کے لیے مصلوں کے نشان بنائے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined