عرب ممالک

سعودی عرب میں 178 خواتین کی پبلک سیکورٹی کی تربیت مکمل

جنرل الحربی نے دوسرے دستے میں فارغ التحصیل ہونے والی 178 خواتین اہل کاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ریاض میں سعودی پبلک سیکورٹی کا تربیتی کورس مکمل کرنے والی خواتین کے دوسرے دستے کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد پبلک سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد الحربی کی سرپرستی میں سعودی دارالحکومت میں پبلک سیکورٹی ٹریننگ سِٹی میں ہوا۔

Published: 26 Oct 2019, 3:52 PM IST

جنرل الحربی نے دوسرے دستے میں فارغ التحصیل ہونے والی 178 خواتین اہل کاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ الحربی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی خواتین نے عملی میدان کے بہت سے شعبوں میں اپنی کامیابی کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے پبلک سیکورٹی کے سیکٹر کی بھرپور سپورٹ پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Published: 26 Oct 2019, 3:52 PM IST

فارغ التحصیل خواتین نے کورس کے دوران مختلف نوعیت کی سیکورٹی اور ذاتی مہارتوں کی تربیت حاصل کی۔ ان میں فوجداری شہادتیں، زبانیں، کمپیوٹر، قوانین کی جان کاری اور عسکری نظاموں کا طریقہ کار شامل ہے۔ فارغ التحصیل ہونے والی یہ خواتین پبلک سیکورٹی اور پولس کے علاوہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کی سیکورٹی کے شعبوں میں اپنے فرائض انجام دیں گی۔

Published: 26 Oct 2019, 3:52 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Oct 2019, 3:52 PM IST