عرب ممالک

اسرائیلی حملوں میں 126 فلسطینی شہید ،830 زخمی ، اسپتالوں میں زخمیوں کی گنجائش ختم

غزہ کی پٹی میں اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ان کے پاس مزید زخمیوں کےعلاج کے لیے گنجائش نہیں رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد کا منظر
غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد کا منظر آئی اے این ایس

پانچ دن سے اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں اور اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا خاموش ہے۔ غزہ میں اسارئیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 126 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 830 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حماس بھی جوابی کارروائی میں راکٹ داغ رہا ہے ۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ حماس کے راکٹ حملوں میں آٹھ اسرائیلی ہلاک ہو ئے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل میں ہلاک ہونے والے کی میت

دوسری جانب العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں‌ کے نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد کو غزہ کی سرحد پر جاتے دیکھا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بندرگاہ کے قریب پولیس کے ہیڈ کواٹر پر بنباری کی ہے۔

Published: undefined

العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع خبر کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ان کے پاس مزید زخمیوں کےعلاج کے لیے گنجائش نہیں رہی ہے۔

Published: undefined

اسرائیل نے بڑی تعداد میں‌فوج غزہ کی سرحد پر پہنچا دی ہے جس کے بعد کسی بھی وقت زمینی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔ خبر رساں ادارے 'اے پی' کے مطابق غزہ کی شمالی سرحد پر اسرائیلی فوج نے بھاری توپ خانہ اور ٹینک منتقل کردیے ہیں جس کے بعد کسی بھی وقت بری کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

غزہ پر بمباری

ادھر دوسری جانب غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں‌نے یہودی کالونیوں‌پر متعدد راکٹ داغے ہیں۔العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ شب حماس کی طرف سے اسرائیلی علاقوں پر 200 راکٹ داغے گئے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ سوموار سے اب تک غزہ کی پٹی سے 2 ہزار گولے یا راکٹ داغے گئے ہیں۔ (العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع خبر کے انپٹ کےساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined