ویڈیو: جے این یو پر کہی گئی گوہر رضا کی نظم - درسگاہیں

جے این یو کا شمار ہندوستان کی اہم ترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور گزشتہ کچھ سالوں میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جس کا جے این یو کی شبیہ پر برا اثر پڑا ہے۔ اس وقت فیس اضافہ سے JNU طلباء بہت پریشان ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر فیس اضافہ کی وجہ سے طلباء ناراض ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ بات اس قدر بڑھ گئی ہے کہ معاملہ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل تک پہنچ چکا ہے۔ جے این یو طلبا کے حق میں کئی دانشور اور ماہرین تعلیم آواز اٹھا رہے ہیں۔ اس درمیان مشہور و معروف شاعر گوہر رضا کی نظم ’درسگاہیں‘ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جسے اپریل 2018 میں گوہر رضا نے اس وقت پڑھی تھی جب جے این یو کو لے کر تنازعہ کافی بڑھ گیا تھا اور مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ یونیورسٹی کی شناخت ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اب جب کہ ایک بار پھر جے این یو طلباء مشکل میں ہیں، تو گوہر رضا کی نظم لوگوں کے درمیان کافی پسند کی جا رہی ہے۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے نظم ’درسگاہیں‘ کا ویڈیو جو کہ ’جہانِ الفاظ‘ کے یو ٹیوب چینل پر موجود ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Nov 2019, 3:30 PM