ویڈیو: ’میری بات‘ میں سوشل میڈیا کے بدلتے کردار اور تشہیر کے نئے طریقوں کا تجزیہ
قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ میں سید خرم رضا نے سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ پر اثرانداز ہونے، جعلی خبروں، وائرل مواد اور عوامی تحریکوں میں اس کے بڑھتے کردار کا تجزیہ پیش کیا
قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ کی تیرہویں قسط میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات اور تشہیر کے نئے طریقوں کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ قومی آواز کے ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے اس تجزیے میں بتایا کہ سوشل میڈیا اب محض رابطے اور معلومات کے حصول کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ رائے عامہ تشکیل دینے، سیاسی مہمات چلانے اور عوامی تحریکوں کو تیزی سے منظم کرنے کا مؤثر وسیلہ بن چکا ہے۔
پروگرام میں جعلی خبروں، پرانی ویڈیوز، گمراہ کن سرخیوں اور جذبات بھڑکانے والی تحریروں کے ذریعے عوامی سوچ پر اثرانداز ہونے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر بھی گفتگو کی گئی کہ کسی ویڈیو کے لاکھوں مناظر، کسی موضوع کے مقبول ہونے یا کسی بڑے اجتماع کو لازماً وسیع عوامی حمایت کی علامت نہیں سمجھا جا سکتا۔
تجزیے میں الگورتھم کے کردار اور اس تاثر کا بھی جائزہ لیا گیا کہ سوشل میڈیا صارف کو اکثر وہی مواد بار بار دکھاتا ہے جس میں اس کی دلچسپی ہو۔ تونس کی عوامی تحریک میں سوشل میڈیا کے کردار کی مثال بھی پیش کی گئی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
