ویڈیو: ’میری بات‘ میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ٹرمپ کو درپیش سیاسی چیلنجز کا تجزیہ
’میری بات‘ میں سید خرم رضا نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ٹرمپ کو درپیش سیاسی چیلنجز، کانگریس میں ڈیموکریٹس کے اختیارات، مواخذے کے عمل اور ’لیم ڈک صدر‘ کی اصطلاح کا جائزہ لیا
امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت کو کانگریس میں سخت سیاسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ کی قسط 22 میں قومی آواز کے ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے انتخابی نتائج کے اثرات اور ٹرمپ کی باقی مدتِ صدارت کے ممکنہ چیلنجز کا تجزیہ کیا ہے۔
تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹس کو مختلف کمیٹیوں کی سربراہی اور ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں کی تحقیقات کا اختیار مل سکتا ہے۔ امیگریشن پالیسی، ایران جنگ، درآمدی محصولات اور سرکاری اخراجات بھی ان تحقیقات کا موضوع بن سکتے ہیں۔
سید خرم رضا نے امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے اختیارات اور مواخذے کے آئینی طریقۂ کار کی وضاحت بھی کی ہے۔ انہوں نے ’لیم ڈک صدر‘ کی اصطلاح کا مطلب اور امریکی سیاست میں اس کے استعمال پر بھی روشنی ڈالی۔ تجزیے میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا ٹرمپ ڈیموکریٹس کے ساتھ سمجھوتہ کریں گے یا سیاسی محاذ آرائی مزید بڑھے گی۔
مکمل تجزیہ دیکھیے:
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
