ویڈیو: ’میری بات‘ میں بدلتی دنیا، مصنوعی ذہانت اور انسان کے مستقبل کا تجزیہ

قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ کی 14ویں قسط میں بدلتی دنیا، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور خودکار ٹیکنالوجی کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مشینوں کی ترقی کے بعد انسان کا کردار کیا ہوگا؟

دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ٹیکنالوجی انسانی زندگی کے تقریباً ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہے۔ ’میری بات‘ کی 14ویں قسط میں قومی آواز کے ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے بدلتے ہوئے دور، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور مستقبل میں انسانی زندگی پر ٹیکنالوجی کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا۔

قسط میں موبائل فون، اسمارٹ ٹی وی، خودکار گھروں، آن لائن خریداری اور خودکار ڈرائیونگ سے لے کر مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال تک ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا اور یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر مستقبل میں مشینیں انسان کے بہت سے کام سنبھال لیں تو انسان کی مصروفیت اور کردار کیا ہوگا۔

سید خرم رضا کے مطابق ٹیکنالوجی کچھ روایتی کام ضرور ختم کرے گی، لیکن نئے شعبے اور روزگار کے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔ تاہم ترقی کے ساتھ انسانی تعلقات، محبت، احساس اور زندگی کی حقیقی خوشیوں کو محفوظ رکھنا بھی ضروری ہے۔ قسط میں اس بنیادی سوال پر بھی غور کیا گیا ہے کہ مستقبل میں انسان مشینوں کے ساتھ مل کر نئی دنیا کیسے تشکیل دے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔