ویڈیو: راہل کا مودی پر حملہ، ’رافیل کے سوال پر آنکھیں نہیں ملا پاتا چوکیدار‘

راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا ’’پارلیمان میں جب میں رافیل پر سوال پوچھتا ہوں تو چوکیدار آنکھیں نہیں ملاتا، کبھی نیچے دیکھتا ہے، کبھی اِدھر دیکھتا ہے تو کبھی اُدھر دیکھتا ہے۔‘‘

user

قومی آوازبیورو

کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں جب وہ رافیل پر سوال پوچھتے ہیں تو چوکیدار آنکھیں نہیں ملاتا۔ کبھی وہ نیچے دیکھتا ہے، کبھی اِدھر دیکھتا ہے اور کبھی اُدھر دیکھتا ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے گندے نالے سے گیس نکالنے کے وزیر اعظم مودی کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی اب آپ کے سامنے اسٹیل کا برتن لگا کر دیکھیں کہ گیس نکلتی ہے یا نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ رافیل سودے میں تبدیلی کی بات وزیر اعظم نے انہیں نہیں بتائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔