ویڈیو: ملک کی بیٹیاں غیر محفوظ، سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’معیشت بدحال ہے، خواتین غیر محفوظ ہیں اور مودی حکومت اختلافات کو ہر قیمت پر کچلنے کو اپنا حق سمجھتی ہے۔‘‘ ...دیکھیں ویڈیو

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی سابق صدر اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے جن آکروش ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’مودی حکومت نے ملک کے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ مودی جی کہتے تھے نا کھاؤں گا، نا کھانے دوں گا لیکن آج جم کر بد عنوانی ہو رہی ہے اور وہ خاموش بیٹھے ہیں۔‘‘ سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ملک میں بچیاں محفوظ نہیں ہیں اور مجرموں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’کیا ایسے ہی ملک کے لئے ہمارے قائدین نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا! ملک میں میڈیا کو بولنے کی آزادی نہیں، میڈیا کو دبایا جا رہا ہے۔‘‘ سونیا گاندھی نے کہا ’’راہل گاندھی کی قیادت میں ہم سب مل کر سمت سے بھٹکی اور لوگوں سے جھوٹے وعدے کرنے والی حکومت کا مقابلہ کریں گے۔‘‘

سونیا گاندھی نے کہا ’’ملک کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، تیل کے داموں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام پریشان حال ہیں اور یہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Apr 2018, 4:20 PM