ویڈیو: ’ادب نامہ‘ میں عدم گونڈوی کی زندگی، شاعری اور سیاسی طنز پر گفتگو
قومی آواز کے پروگرام ’ادب نامہ‘ میں عدم گونڈوی کی زندگی، دیہی پس منظر، شاعری، سماجی شعور اور سیاسی طنز پر گفتگو۔ معین شاداب نے ان کے منفرد شعری اسلوب اور عام آدمی سے جڑے موضوعات پر روشنی ڈالی
اردو کے معروف شاعر عدم گونڈوی کی زندگی، شاعری اور فکری جہات پر ’ادب نامہ‘ کی خصوصی نشست میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قومی آواز کے ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ میں معروف شاعر و ادبی مبصر معین شاداب نے عدم گونڈوی کے شعری سفر اور ان کے منفرد اسلوب پر گفتگو کی۔ گفتگو میں عدم گونڈوی کے خاندانی پس منظر، دیہی ماحول، ابتدائی زندگی اور شاعری کی تشکیل پر روشنی ڈالی گئی۔ معین شاداب نے بتایا کہ عدم گونڈوی کا اصل نام رام ناتھ سنگھ تھا اور ’گونڈوی‘ ان کے گونڈا سے تعلق کی نسبت سے ان کے نام کا حصہ بنا۔
نشست میں ان کی شاعری میں عام آدمی، غربت، بھوک، سماجی ناہمواری اور دیہی زندگی کے موضوعات کے ساتھ سیاسی طنز اور بے باک لہجے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عدم گونڈوی نے شاعری کے ذریعے اپنے عہد کے سیاسی اور سماجی تضادات کو براہ راست بیان کیا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
