ویڈیو: ’ادب نامہ‘ میں نسیم نکہت کی زندگی، شاعری اور رشتوں کے خلوص پر خصوصی گفتگو

ادب نامہ کی تازہ نشست میں معروف شاعرہ نسیم نکہت کی زندگی، شاعری، خودداری اور رشتوں کے خلوص پر گفتگو کی گئی۔ معین شاداب نے ان کے شعری سفر، پہلے مشاعرے کے دلچسپ واقعے اور منفرد لہجے پر روشنی ڈالی

<div class="paragraphs"><p>گرافکس قومی آواز&nbsp;</p></div>
i

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ادب نامہ کی خصوصی قسط میں معروف شاعرہ نسیم نکہت کی زندگی، شخصیت اور شاعری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ معروف شاعر، ناظمِ مشاعرہ اور ادبی شناسا معین شاداب نے نسیم نکہت کے شعری سفر، خودداری، خاندانی ذمہ داریوں اور رشتوں کے خلوص کو ان کی شاعری کی اہم خصوصیات قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ نسیم نکہت نے اپنے خاندان کی کفالت اور معاشی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مشاعروں میں شرکت کا سلسلہ شروع کیا، اگرچہ انہیں پہلے ہی شعر و ادب سے گہرا شغف تھا۔ معین شاداب نے ان کے پہلے مشاعرے کا ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان کیا اور ان کی سادگی و معصومیت کا ذکر کیا۔ گفتگو میں نسیم نکہت کے شعری اسلوب، زبان، لہجے اور انسانی رشتوں کے بارے میں ان کے تصور پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام میں ان کے کئی مقبول اشعار بھی پیش کیے گئے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔