’میں نے تیار کی قتل کی سازش‘، سونالی پھوگاٹ کے پرسنل اسسٹنٹ سدھیر کا اعتراف گناہ!

گوا پولیس کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سدھیر سانگوان نے حراست میں پوچھ تاچھ کے دوران سونالی پھوگاٹ کو گڑگاؤں سے گوا لے جانے کی سازش کا اعتراف کیا ہے، گوا میں شوٹنگ کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔

user

قومی آوازبیورو

ٹک ٹاک اسٹار اور بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ کی موت کے معاملے میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سونالی پھوگاٹ کے پرسنل اسسٹنٹ اور ملزم سدھر سانگوان ہی اس پورے قتل واقعہ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ کچھ نیوز ویب سائٹس پر چل رہی خبروں پر یقین کیا جائے تو گوا پولیس کے ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ سدھیر سانگوان نے سونالی پھوگاٹ کی موت سے متعلق سازش تیار کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گوا میں کسی شوٹنگ کا منصوبہ نہیں تھا، سونالی کو گوا لے جانا ایک سازش کا حصہ تھا۔ یعنی سونالی پھوگاٹ کے قتل کی سازش کے تحت انھیں گڑگاؤں سے گوا لے جایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔