ویڈیو: بارش نے بدلی یوپی کی صورت! لکھنؤ سے گورکھپور تک پانی ہی پانی، ضلع اسپتال زیرِ آب

راجدھانی لکھنؤ ہو یا وزیر اعلی یوگی کا علاقہ گورکھپور ہر جگہ پانی نظر آ رہا ہے۔ لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پانی پہنچ گیا ہے، جبکہ گورکھپور کا ضلع اسپتال تو دریا بن چکا ہے! دیکھیں یہ رپورٹ:

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت پوروانچل اور بندیل کھنڈ کے علاقوں میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ مسلسل بارشوں کے سبب کئی اضلاع کے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ ہو یا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا علاقہ گورکھپور، سبھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک سڑک پانی سے لبالب ہو چکی ہے۔ گورکھپور ضلع اسپتال تو دریا بن چکا ہے! دیکھیں یہ رپورٹ:

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔