ویڈیو: ’مودی جی! غرور چھوڑ کر طلبہ کی آواز سنیں اور ان کے 3 مطالبات فوری پورے کریں‘، راہل گاندھی کی پریس کانفرنس
راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی سے طلبہ کے 3 مطالبات فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرمیندر پردھان کو ہٹایا جائے، طلبہ پر تشدد کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے اور ان سے معافی مانگی جائے
کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ ’غرور چھوڑ کر‘ طلبہ کی آواز سنیں اور ان کے 3 اہم مطالبات کو فوری طور پر پورا کریں۔ راہل گاندھی نے اپنی ایکس پوسٹ کے ساتھ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ ملک بھر میں اپنے مستقبل اور تعلیمی نظام میں شفافیت کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، حکومت کو سب سے پہلے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو ان کی ناکامیوں کے سبب عہدے سے ہٹانا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے خلاف تشدد اور زیادتی کے ذمہ دار افراد کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ان سے معافی مانگنی چاہیے۔ راہل گاندھی بنے اپنے بیان میں کہا کہ وہ، کانگریس پارٹی اور پورا اپوزیشن اتحاد طلبہ اور ان کے مطالبات کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور طلبہ کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
