آئی ٹی او پہنچی ’ٹریکٹر پریڈ‘ پر پولس نے داغے آنسو گیس کے گولے، دیکھیں ویڈیو

سینکڑوں ٹریکٹر کے ساتھ جب کسان مظاہرین دہلی میں آئی ٹی او واقع دہلی پولس ہیڈکوارٹر کے پاس سے گزر رہے تھے تو پولس نے انھیں روکنے کی کوشش کی اور آنسو گیس کے کئی گولے داغے گئے۔

user

قومی آوازبیورو

دہلی پولس نے زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک کے درمیان ان کی ’ٹریکٹر پریڈ‘ کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی، لیکن پرعزم کسان دہلی میں داخل ہو چکے ہیں اور اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں ٹریکٹر آئی ٹی او واقع دہلی پولس ہیڈکوارٹر کے قریب سے گزر رہا ہے۔ اس درمیان پولس نے کسانوں کو روکنے کی کوششیں کیں اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے۔ دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔