پدم شری محمد اظہار عالم کے انتقال پر غم میں ڈوبے مالیر کوٹلہ کے لوگ

محمد اظہارکی انسان دوستی اور اصلاح معاشرے کو لے کر کیے گئے ان کے کاموں کی لوگ ہمیشہ تعریف کرتے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب ان کا انتقال ہوا تو سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تعزیت کرنے ان کی رہائش پر پہنچے۔

user

قومی آوازبیورو

گزشتہ 6 جولائی کو مالیر کوٹلہ (پنجاب) کی مشہور و معروف ہستی محمد اظہار عالم کا انتقال ہو گیا، جس پر ریاست اور بیرون ریاست ان کے چاہنے والوں نے غم کا اظہار کیا۔ پدم شری اور پنجاب کے سابق ڈی جی پی محمد اظہار عالم کی انسان دوستی اور اصلاح معاشرے کو لے کر کیے گئے ان کے کاموں کی لوگ ہمیشہ تعریف کرتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ جب ان کا انتقال ہوا تو سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تعزیت کرنے کے مالیر کوٹلہ واقع ان کی رہائش پر پہنچے۔ سبھی افراد غم میں ڈوبے ہوئے تھے اور ان کی اچھی باتوں کو یاد کر رہے تھے۔ ڈاکٹر نریش نے اظہار عالم کے لیے منعقد تعزیتی نشست کے موقع پر کچھ لوگوں سے بات چیت کی اور اس کا ویڈیو ’جنت ٹی وی‘ نشر کیا۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے یہاں پیش خدمت ہے وہ ویڈیو تاکہ محمد اظہار عالم جیسی بے مثال شخصیت کے بارے میں جان سکیں اور ان کے لیے دعائے خیر کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔