ویڈیو: ادب نامہ میں مشیر جھنجھانوی کی شخصیت، شاعری اور فکری جہات پر خصوصی گفتگو

ادب نامہ کی 43ویں نشست میں مشیر جھنجھانوی کی شخصیت، شاعری اور فکری جہات پر گفتگو کی گئی۔ معین شاداب نے ان کے منفرد شعری اسلوب، انسانی مشاہدے اور کبوتر بانی کے شوق سے جڑے دلچسپ پہلو بیان کیے

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی 43ویں نشست میں اردو کے ممتاز شاعر مشیر جھنجھانوی کی شخصیت، شاعری اور فکری جہات پر گفتگو کی گئی۔ جس کے دوران معروف شاعر اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے نشیر کی شخصیت اور فن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

گفتگو میں مشیر جھنجھانوی کی ابتدائی زندگی، شعری رجحان، زبان و اسلوب اور انسانی رویّوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان کی شاعری میں عشق، زندگی کے تجربات، سماجی تضادات اور جدید مسائل کے اظہار کو نمایاں قرار دیا گیا۔ معین شاداب نے ان کی شخصیت کا ایک دلچسپ پہلو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مشیر جھنجھانوی کو کبوتروں کی پرورش اور مختلف نسلوں کی شناخت کا خاص شوق تھا، تاہم وہ پرندوں کی تجارت کے سخت خلاف تھے۔ نشست میں ان کے متعدد منتخب اشعار بھی پیش کیے گئے اور ان کی غزل میں روایت اور جدید فکر کے امتزاج پر گفتگو ہوئی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔