ممبئی میں تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی 4 منزلہ عمارت، دیکھیے ویڈیو

ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی کے بوری وَلی ویسٹ علاقے میں جمعہ کو بڑا حادثہ ہو گیا، علاقے کے سائیں بابا نگر میں ایک چار منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہو کر گر گئی۔

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی معاشی راجدھانی ممبئی کے بوریولی ویسٹ علاقے میں جمعہ کو بڑا حادثہ ہو گیا۔ علاقے کے سائیں بابا نگر میں ایک چار منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح بھربھرا کر گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی تیم اور پولیس موقع پر پہنچی۔ ملبہ میں 14 سے 15 لوگوں کے پھنسے ہونے کی بات سامنے آ رہی ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔