مرنال کی بیٹھک: رافیل پر پھر ہنگامہ، نئےانکشاف سے برسراقتدار طبقہ میں افرا تفری

مرنال کی بیٹھک کی اس قسط میں بات کی گئی ہے رافیل کے بارے میں جس سے متعلق ایک انگریزی اخبار میں شائع تازہ رپورٹ نے پھر سے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

user

قومی آوازبیورو

مرنال کی بیٹھک کی اس قسط میں ’رافیل کے جنّ‘ کو موضوعِ بحث بنایا گیا ہے۔ ایک اخبار کے انکشاف سے جو ہنگامہ برپا ہوا ہے وہ برسراقتدار طبقہ کو منھ چِڑھا رہا ہے۔ جب سے یہ رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ وزارت دفاع تک نے رافیل معاہدہ پر وزیر اعظم دفتر کی مداخلت پر اعتراض کیا تھا، تب سے اپوزیشن نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اب حکومت وضاحت پیش کرتی پھر رہی ہے، لیکن کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نئے سرے سے پرزور انداز میں مودی حکومت کو رافیل معاہدہ میں بدعنوانی کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔

اس کے علاوہ بجٹ سیشن کے شروع میں صدر جمہوریہ کی تقریر پر شکریہ کی تجویز پر بحث میں وزیر اعظم نے جو کچھ کہا اسے جمہوری کہنا تھوڑا مشکل ہے۔ وزیر اعظم نے مہاگٹھ بندھن کو ’مہا ملاوٹ‘ کا نام دے کر اتحاد کی پاکیزگی کی بے عزتی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔