مرنال کی بیٹھک: تار تار ہوتی اخلاقیات اور آدھے سچ کی تشہیر... ویڈیو

اس بار مرنال کی بیٹھک میں ہم بات کر رہے ہیں غیر اخلاقی ہوتی سیاسی زبان کی اور خاتون سیاستدانوں سے متعلق ہو رہے تبصروں پر۔ جس زبان کا استعمال اعلیٰ سطح پر ہو رہا ہے وہ سماج کے ذہن کو مخدوش کر رہا ہے۔

user

قومی آوازبیورو

مرنال کی بیٹھک کی تازہ قسط میں ہم بات کر رہے ہیں غیر اخلاقی ہوتی سیاسی زبان کی اور خاتون سیاستدانوں سے متعلق کیے جا رہے تبصروں پر۔ جس زبان کا استعمال اعلیٰ سطح پر کیا جا رہا ہے وہ نہ صرف سماج کو بلکہ نوجوان ذہن کو مخدوش کرنے کا کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ مخالفین کے لیے غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال اور آدھے سچ کی تشہیر سے سماج کو تقسیم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ اسی قسط میں بات کی جا رہی ہے انتخابی موسم میں اترے فلمی ستاروں کی بھی جن کی موجودگی سے سیاسی فضا میں کچھ رنگینی نظر آنے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ بات اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کی بھی ہوگی جس میں سمندری پانی کے تیزی سے تیزاب بننے اور اس کے اثر کو نشان زد کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Mar 2019, 9:10 AM