مرنال کی بیٹھک: حلف برداری کے مہمانان اور ’سب کا وِشواش‘ نعرہ

مرنال کی بیٹھک میں اس بار بات ہوگی پی ایم مودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے والے غیر ملکی مہمانان کی۔ اس مرتبہ BIMSTEC ممالک کے قومی سربراہان کو بلایا گیا ہے لیکن چین اور پاکستان کو نہیں۔

user

قومی آوازبیورو

مرنال کی بیٹھک کی اس قسط میں سب سے پہلے گفتگو ہوگی پی ایم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے والے بیرون ملکی مہمانان کی۔ اس بار BIMSTEC ممالک کے قومی سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے لیکن چین اور پاکستان کو دعوت نہیں دیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ ہند-پاک رشتوں پر جمی بالاکوٹ کی برف پگھلنے میں ابھی وقت ہے، لیکن چین کو مدعو نہ کرنا حیران کرتا ہے۔

اس کے علاوہ بات پی ایم مودی کے لوک سبھا انتخاب جیتنے کے بعد پہلی تقریر کی جس میں انھوں نے ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ کے ساتھ ہی ’سب کا وِشواش‘ کا ایک نیا نعرہ دیا ہے۔ یہ اچھا نعرہ ہے، لیکن انھیں یقینی بنانا ہوگا کہ اس کا اثر زمینی سطح پر پہنچے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔