ویڈیو: ’میری بات‘ میں جنریشن زیڈ کے طرزِ زندگی اور ٹیکنالوجی سے تعلق کا تجزیہ

قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ میں جنریشن زیڈ کے طرزِ زندگی، اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا سے تعلق، نسلوں کے فرق اور ٹیکنالوجی کے متوازن استعمال کی ضرورت کا تجزیہ پیش کیا گیا

قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ کی گیارہویں قسط میں جنریشن زیڈ کے طرزِ زندگی، ٹیکنالوجی سے تعلق اور بدلتے ہوئے سماجی رویوں کا تجزیہ پیش کیا گیا۔ قومی آواز کے ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے پروگرام میں بتایا کہ جنریشن زیڈ عام طور پر 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والی نسل کو کہا جاتا ہے، جس نے انٹرنیٹ، اسمارٹ فون، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے ماحول میں پرورش پائی۔

پروگرام میں جنریشن زیڈ اور اس سے چھوٹی جنریشن الفا کے درمیان فرق کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر توجہ دلائی گئی کہ نئی نسل نے دنیا کو بڑی حد تک اسکرین کے ذریعے دیکھا ہے اور چند لمحوں میں دنیا کے مختلف حصوں کے لوگوں اور واقعات سے جڑ سکتی ہے۔

تجزیے میں والدین اور نئی نسل کے درمیان موبائل فون کے استعمال سے متعلق تضاد کو بھی اجاگر کیا گیا۔ کہا گیا کہ مسئلہ صرف موبائل فون نہیں بلکہ اس کے ساتھ انسان کا تعلق ہے۔ جنریشن زیڈ کو ٹیکنالوجی سے دور کرنے کے بجائے اسے اس کے متوازن اور ذمہ دارانہ استعمال کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔