مرحوم عرفان خان کا ویڈیو بیٹے بابل نے کیا شیئر، مسکراتا چہرہ، بولتی آنکھیں، اور...

عرفان خان کی یادوں کا ایک حصہ آج ان کے بیٹے بابل خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں وہ مسکرا رہے ہیں اور پانی پوری کھا رہے ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

اداکار عرفان خان کے نام کے ساتھ مرحوم لگانا آنکھوں کو نم کر دیتا ہے۔ لیکن سچائی یہی ہے کہ ان کا 29 اپریل 2020 کو انتقال ہو گیا ہے اور وہ بالی ووڈ کے دوستوں سمیت دنیا کے کروڑوں چاہنے والوں کو غمزدہ کر کے اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔ اب بس ان کی یادیں اس دنیا میں رہ گئی ہیں۔ ان یادوں کا ایک حصہ آج عرفان کے بیٹے بابل خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں وہ مسکرا رہے ہیں اور پانی پوری کھا رہے ہیں۔ وہ کچھ کہہ تو نہیں رہے لیکن ان کی آنکھیں ظاہر کر رہی ہیں کہ پانی پوری بہت لذیز ہے اور وہ اس سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔


واضح رہے کہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے 2018 سال سے نبرد آزما تھے۔ وہ علاج کروا کر پچھلے سال ہندوستان آئے اور فلم 'انگریزی میڈیم' کی شوٹنگ کی۔ فلم مارچ میں ریلیز ہوئی، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ طویل مدت تک سنیما گھروں میں نہیں رہی۔ بہر حال، انتقال کے بعد پوری دنیا میں موجود ان کے شیدائیوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کی۔

اپنے طویل کیریر میں عرفان خان نے پان سنگھ تومر، حاصل، مقبول، دل لنچ باکس، سلم ڈاگ ملینیر، انفرنو جیسی کئی فلموں میں یادگار اداکاری کی۔ نیشنل اسکول آف ڈراما (این ایس ڈی) سے گریجویٹ عرفان خان نے دوردرشن کے ساتھ ایکٹنگ کی شروعات کی تھی۔ ان کا شو 'شری کانت' ٹی وی پر ایک بار پھر شروع ہوا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ فاروق شیخ نے بھی کام کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔