ویڈیو: کیا حکومت کیا عوام، ایران میں جنگ کو لے کر جوش برقرار، دیکھیں سوربھ کمار شاہی کا تجزیہ

سوربھ شاہی کے مطابق ایران میں جنگ بندی کے باوجود عوامی جذبات ٹھنڈے نہیں پڑے۔ حکومت مخالف سمجھے جانے والے طبقات بھی ایران کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں شریک دکھائی دیے

user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

پروگرام ’دنیا مرے آگے‘ کی نئی قسط میں ایک بار پھر ’قومی آواز‘ کے ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے عالمی سیاست میں جاری ہلچل پر ماہر تجزیہ نگار سوربھ کمار شاہی سے بات کی۔ گفتگو کے دوران سوربھ شاہی نے ایران کے اندرونی حالات، عوامی جذبات اور عالمی سفارتی کشیدگی پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

سوربھ شاہی نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی کے باوجود عوامی جذبات میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی۔ ان کے مطابق ایران میں مختلف طبقات کے لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران یہ احساس نمایاں رہا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد اب بھی سخت موقف رکھتی ہے اور مستقبل میں ایک اور جنگ کے امکان کو ذہنی طور پر قبول کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مظاہروں میں وہ لوگ بھی شریک ہوئے جو ماضی میں اسلامی ریپبلک کے ناقد سمجھے جاتے تھے۔ ان کے مطابق برہنہ سر اور جدید طرز زندگی اختیار کرنے والی خواتین بھی ایران کے حق میں ہونے والی ریلیوں میں نظر آئیں، جو ایک غیر معمولی تبدیلی ہے۔

سوربھ شاہی کے مطابق امریکہ کی یہ کوشش الٹی پڑتی دکھائی دی کہ اندرونی بے چینی حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو جائے، کیونکہ مختلف نظریات رکھنے والے لوگ بھی ایران کے حق میں سڑکوں پر آ گئے۔