لاک ڈاؤن میں بدحالی کا منظر، سڑک پر بکھرے دودھ سے انسان اور جانور دونوں نے مٹائی بھوک... ویڈیو

ایک دودھ والے کا برتن آگرہ کے رام باغ چوراہے پر گر گیا تھا جس سے دودھ بکھر گیا اور اس کو چار-پانچ کتے پینے لگے۔ وہیں بغل میں ایک بھوکا غریب دونوں ہاتھوں سے دودھ اٹھا کر مٹی کے برتن میں رکھنے لگا۔

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگوں کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی ہے اور اس کی ایک مثال گزشتہ پیر کے روزہ اتر پردیش واقع مشہور شہر آگرہ میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک دودھ والے کا برتن رام باغ چوراہے پر گر گیا۔ برتن گرنے کی وجہ سے سڑک پر دودھ بہہ گیا اور پھر اس دودھ کو حاصل کرنے کے لیے ایک غریب آدمی مٹی کا برتن لے کر پہنچ گیا۔ وہ دودھ کو دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر اس مٹی کے برتن میں ڈالنے لگا۔ قابل ذکر ہے کہ ایک طرف یہ غریب دودھ کو اٹھا کر برتن میں رکھ رہا تھا اور اسی کے قریب کچھ کتے اپنی بھوک و پیاس مٹانے کے لیے دودھ پی رہے تھے۔ یہ منظر دل کو رلا دینے والا تھا جو ظاہر کرتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں غریب کس تنگ حالی اور فاقہ کشی کی حالت میں ہیں۔ اس پورے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور کئی میڈیا چینلز نے بھی اس کی خبریں نشر کی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔