ویڈیو: احمد پٹیل کے تعاون کو کانگریس اور ملک ہمیشہ یاد رکھے گا... اشونی کمار

کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اشونی کمار نے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال پر اظہارِ رنجم و غم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ احمد پٹیل کا انتقال کانگریس پارٹی اور ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

user

تنویر

کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال سے سیاسی حلقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اور کانگریسی و غیر کانگریسی لیڈران لگاتار اظہارِ افسوس کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اشونی کمار نے احمد پٹیل کے انتقال پر اظہارِ رنجم و غم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال کانگریس پارٹی اور ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ایک طویل سیاسی زندگی میں سبھی پارٹیوں سے ان کے رشتے اچھے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی کانگریس پارٹی مشکل دور میں ہوا کرتی تھی وہ اس کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کر لیا کرتے تھے۔ ان کا کردار ایک ’سنکٹ موچک‘ اور دوست کی طرح تھا۔ ان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔