ویڈیو: ہاتھرس واقعہ سے بی جے پی حیران و ششدر، سب کے منھ پر لگا تالا
ہاتھرس واقعہ کو لے کر یو پی کی بی جے پی حکومت ہی نہیں، پوری بی جے پی میں خاموشی ہے۔ بولا بھی گیا تو ایک پی آر ایجنسی کے حوالے سے۔ آخر یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
ہاتھرس واقعہ نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو ہی نہیں بلکہ پوری بی جے پی کو حیران و ششدر کر کے رکھ دیا ہے۔ بولا بھی گیا ہے تو ایک پی آر ایجنسی کے حوالے سے۔ آخر یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، عوامی نمائندوں پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، متاثرہ کی فیملی سمیت پورے گاؤں کی قلع بندی کر دی گئی ہے۔ اس پورے ماحول پر نیشنل ہیرالڈ کے ایڈیٹر اِن چیف ظفر آغا، سینئر صحافی مرنال پانڈے اور پالیٹیکل ایڈیٹر سید خرم رضا نے خصوصی گفتگو کی۔ 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے اس خصوصی گفتگو پر مشتمل ویڈیو...
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
