شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کو ’بھارت رتن‘ فراہم کرنے کے لئے تحریک کی شروعات، دیکھیں ویڈیو

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ سے سرفراز کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوٹوئب پر ایک تحریک چلائی گئی ہے

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ سے سرفراز کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوٹوئب پر ایک تحریک چلائی گئی ہے۔ اردو زباد میں دلچسپی رکھنے والے اور ادبی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے والے ڈاکٹر نریشن راج نے دلیپ صاحب کو بھارت رتن دلانے کے لئے ویڈیو کے ذریعے تحریک چلاتے ہوئے لوگوں سے حمایت طلب کی ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو کو 50 کروڑ لوگوں تک پہنچانے کا ہدف رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دلیپ صاحب وہ شخصیت ہیں جنہیں ہندوستان ہی نہیں بلکہ پاکستان اور دنیا میں ہر کہیں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر نریش نے کہا ہے کہ جس دن دلیپ صاحب کو بھارت رتن سے سرفراز کیا جائے گا اس دن اس ایوارڈ کا قد اور اونچا ہو جائے گا۔ دیکھیں ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔