ویڈیو: ادب نامہ میں حسن کمال کی شاعری، نغمہ نگاری اور صحافت کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی گفتگو

ادب نامہ کی نئی نشست میں معروف شاعر، نغمہ نگار اور صحافی حسن کمال کی ادبی خدمات، شاعری، فلمی نغموں اور صحافتی سفر پر معین شاداب نے تفصیلی گفتگو کی

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی تازہ نشست اردو کے ممتاز شاعر، نغمہ نگار اور صحافی حسن کمال کے نام رہی۔ اس خصوصی گفتگو میں معروف شاعر، ناظمِ مشاعرہ اور ادبی مبصر معین شاداب نے حسن کمال کی زندگی، ادبی سفر اور ان کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

نشست کے دوران حسن کمال کی ابتدائی زندگی، خاندانی پس منظر، شاعری کی تشکیل، زبان و بیان کی خصوصیات اور ان کے منفرد اسلوب پر گفتگو کی گئی۔ معین شاداب نے اس بات پر زور دیا کہ حسن کمال نے فلمی نغمہ نگاری کے میدان میں بھی اپنی ادبی وقعت اور اردو زبان کے وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ فلم ’نکاح‘ سمیت متعدد فلموں کے لیے ان کے تحریر کردہ نغمے آج بھی سامعین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پروگرام میں حسن کمال کی شاعری سے منتخب اشعار بھی پیش کیے گئے اور ان کی صحافتی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ گفتگو میں ان کی زندگی سے جڑے دلچسپ واقعات بھی بیان کیے گئے، جن سے ان کی شخصیت اور فکری جہات کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔