ویڈیو: ادب نامہ کی نئی قسط میں شجاع خاور کی شاعری، شخصیت اور جدوجہد کے انوکھے پہلوؤں پر بامعنی گفتگو

قومی آواز کے ادبی پروگرام ادب نامہ کی نئی قسط میں معین شاداب نے شجاع خاور کی شخصیت، شاعری، ادبی خدمات اور فالج کے بعد ان کی غیر معمولی جدوجہد پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے منتخب اشعار بھی پیش کیے

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون، قومی آواز کے ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی نئی قسط میں اردو کے ممتاز شاعر شجاع خاور کی شخصیت، شاعری اور ادبی خدمات پر معروف شاعر، نقاد اور محقق معین شاداب نے تفصیلی گفتگو کی۔ گفتگو میں شجاع خاور کی ابتدائی زندگی، شعری سفر، منفرد اسلوب، زبان و بیان اور ان کی شاعری میں موجود فکری گہرائی پر روشنی ڈالی گئی۔ معین شاداب نے بتایا کہ شجاع خاور نے روایتی اظہار سے ہٹ کر چونکا دینے والی تراکیب، تازہ محاوروں اور باوقار زبان کے ذریعے اردو غزل کو نئی جہت عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ لفظوں کی جدت کے باوجود شجاع خاور کی شاعری اپنی شعریت اور تاثیر برقرار رکھتی ہے۔

قسط میں شجاع خاور کی زندگی کے اس مشکل دور کا بھی ذکر کیا گیا جب شدید فالج کے باعث وہ یادداشت، پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے تھے، تاہم غیر معمولی عزم اور حوصلے کے ساتھ انہوں نے دوبارہ پڑھنا اور لکھنا سیکھا اور ادبی دنیا میں اپنی موجودگی برقرار رکھی۔ اس دوران معین شاداب نے شجاع خاور کے متعدد منتخب اشعار بھی سنائے اور ان کے فنی و فکری پہلوؤں کی وضاحت کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔