ویڈیو: ادب نامہ کی نئی قسط میں ممتاز شاعر نواز دیوبندی کی زندگی، شاعری اور ادبی خدمات پر گفتگو

ادب نامہ کی نئی قسط میں معروف شاعر نواز دیوبندی کی زندگی، شاعری، مشاعروں، ادبی سفر اور تعلیمی خدمات پر شاعر معین شاداب نے تفصیلی گفتگو کی اور ان کے منتخب اشعار بھی پیش کیے

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی نئی قسط میں اردو غزل کے ممتاز شاعر نواز دیوبندی کی زندگی، شاعری اور ادبی خدمات پر تفصیلی گفتگو پیش کی گئی ہے، جس میں معروف شاعر، ناظم مشاعرہ اور ادبی نقاد معین شاداب مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

گفتگو کے دوران نواز دیوبندی کی ابتدائی زندگی، شعری سفر، مشاعروں میں ان کی مقبولیت اور اردو شاعری میں ان کے منفرد اسلوب پر روشنی ڈالی گئی۔ معین شاداب نے ان کی شخصیت سے وابستہ کئی دلچسپ واقعات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نواز دیوبندی نے اپنی زندگی میں شہرت اور کامیابی کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی اہم خدمات انجام دیں اور متعدد تعلیمی اداروں کے قیام میں کردار ادا کیا۔

پروگرام میں سامعین اور ناظرین کی دلچسپی کے لیے نواز دیوبندی کے متعدد مقبول اشعار بھی پیش کیے گئے۔ ادب نامہ کی اس قسط میں ان کے فکری، ادبی اور سماجی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اردو شاعری میں ان کے مقام اور خدمات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔