ٹینس: ناڈال بنے چائنا اوپن چیمپئن  

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیجنگ، 9 اکتوبر (یو این آئی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل ناڈال نے اپنی کرشمائی کارکردگی جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے نک کرگیوس کو شکست دے کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا۔ یہاں اتوار کی رات ٹاپ سیڈیڈ ناڈال نے ایک گھنٹے 32 منٹ تک چلے والے خطابی مقابلے میں دنیا کے 19 ویں نمبر کے کرگیوس کو 2-6، 1-6 سے شکست دے کر دوسری بار چائنا اوپن کا خطاب اپنے نام کیا۔ اسپینی کھلاڑی نے اس سے قبل 2005 میں یہاں خطاب جیتا تھا۔ -16 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن ناڈال کے کیئریر کی یہ 75 ویں خطابی جیت ہے۔ انہوں نے سات بار کرگیوس کی سروس بریک کی۔

ناڈال نے اس فتح کےساتھ ہی سنسناٹی اوپن کے کوارٹر فائنل میں ملی شکست کا بدلہ بھی کرگیوس سے لے لیا۔ ۔31 سالہ ناڈال نے 2013 کے بعد سے پہلی بار ایک سیشن میں چھ خطاب جیتے ہیں۔ انہوں نے اس سیشن میں اس سے قبل فرینچ اوپن اور یو ایس اوپن کا خطاب جیتا ہے۔ اسپینی کھلاڑی کی یہ لگاتار 12 ویں جیت ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔