انڈر-18 ایشیا کپ: فائنل میں پہنچنے کے لیے آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوگی جنگ

ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑی اب تک مجموعی طور پر 32 گول کر چکے ہیں، جبکہ ان کے خلاف صرف 6 گول ہوئے ہیں۔ کپتان کیتن کشواہا 7 گول کے ساتھ ٹیم کے سب سے کامیاب کھلاڑی رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>انڈر-18 ایشیا کپ ہاکی سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

’انڈر-18 ایشیا کپ ہاکی‘ میں اب سب کی نظریں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل مقابلے پر مرکوز ہیں۔ دونوں ٹیمیں جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دونوں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 4 میچوں میں سے 3 میں کامیابی حاصل کر ٹیم نے آخری 4 میں جگہ بنائی۔ اگرچہ جاپان کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اس کے بعد ٹیم نے شاندار واپسی کی۔ ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں قزاقستان کو 0-13 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد جاپان کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم نے اس شکست سے سبق سیکھتے ہوئے کوریا کو 1-4 سے شکست دی، اور پھر چائنیز تائپے کے خلاف 1-13 اسکور سے بڑی فتح حاصل کی۔


ہندوستانی کھلاڑی اب تک مجموعی طور پر 32 گول کر چکے ہیں، جبکہ ان کے خلاف صرف 6 گول ہوئے ہیں۔ کپتان کیتن کشواہا 7 گول کے ساتھ ٹیم کے سب سے کامیاب کھلاڑی رہے ہیں۔ آشیش ٹانی پورتی نے بھی 6 گول اسکور کیے ہیں۔

بہرحال، پاکستان کے خلاف مقابلہ ہندوستانی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس میچ کو لے کر شائقین میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ایسے میں کھلاڑیوں پر بہتر کارکردگی دکھانے کا دباؤ بھی رہے گا۔


دوسری جانب ہندوستانی خواتین کی ٹیم بھی بہترین فارم میں نظر آ رہی ہے۔ ٹیم نے اپنے تینوں میچ جیت کر پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ خواتین کی ٹیم اب تک 30 گول کر چکی ہے جبکہ اس کے خلاف صرف 2 گول ہوئے ہیں۔ سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ چین سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔