بائیس بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال نے ومبلڈن سے نام واپس لیا

بائیس بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈالن ے جمعہ کو ہونے والے سیمی فائنل سے قبل ومبلڈن سے نام واپس لے لیا

رافیل نڈال، تصویر آئی اے این ایس
رافیل نڈال، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: بائیس بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈالن ے جمعہ کو ہونے والے سیمی فائنل سے قبل ومبلڈن سے نام واپس لے لیا۔ نڈال نے جمعرات کو آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’’میرے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ ایک پٹھا پھٹ گیا ہے۔ میں نے نام واپس لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں ان حالات میں دو میچ جیت سکتا ہوں‘‘۔

ٹیلر فرٹز کے خلاف پانچ سیٹ کے کوارٹر فائنل میں جیت کے دوران نڈال انجری کا سامنا کررہے تھے، حالانکہ انہوں نے میچ کے بعد کہا تھا کہ یہ مسئلہ کچھ دن پہلے ہی شروع ہو گیا تھا۔ اس میچ میں اپنے والد اور بہن کی جانب سے جلد ریٹائر ہونے کی درخواست کے باوجود، نڈال نے 4 گھنٹے 20 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 3-6، 7-5، 3-6، 7-5، 7-6 (10-4) سے فتح درج کرنے میں کامیاب رہے۔


نڈال نے کہا کہ ’’نہ صرف میں صحیح رفتار سے سرو کرنے سے قاصر ہوں، بلکہ میں سرو کرنے کے لیے صحیح طریقے سے حرکت بھی نہیں کر سکتا۔ میں سیمی فائنل میں اس طرح نہیں جانا چاہتا کہ میں مقابلہ بھی نہ کر سکوں۔ ایسے ممیں چوٹ حالت مزید خراب ہو سکتی ہے‘‘۔ سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کرگیوس سے ہونا تھا جو اَب فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔