ٹوکیو اولمپک: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اسپین کو 0-3 سے شکست دی

ہندوستان کی جانب سے روپندرپال سنگھ نے 15 ویں اور 51 ویں، جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 14 ویں منٹ میں گول کیا۔ ان میں سے ایک گول پنالٹی اسٹروک سے آیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹوکیو: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد یہاں منگل کو گروپ اے میچ میں اسپین کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی جیت کا فارم پھر سے حاصل کیا۔ ہندوستان کی جانب سے روپندرپال سنگھ نے 15 ویں اور 51 ویں، جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 14 ویں منٹ میں گول کیا۔ ان میں سے ایک گول پنالٹی اسٹروک سے آیا۔ وہیں تجربہ کار ہندوستانی گول کیپر پی آرشریجیش نے ہندوستان کے اولمپک مہم کو پٹری پر لانے کے لئے اچھا دفاع کیا اور ایک بھی موقع کو گول میں تبدیل نہیں ہونے دیا۔

قابل ذکر ہے کہ پول اے میں ہندوستان کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے آسٹریلیا سے 7-1 سے ہارنے سے پہلے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کو 2-3 سے شکست دی تھی۔ ہندوستان اب چھ ٹیموں کے گروپ میں دوسرے مقام پر ہے۔ گروپ کی سرفہرست چارٹیمں ناک آوٹ مرحلے میں جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔