ٹائیگر شراف ’ای سپورٹس لیگ‘ کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ٹائگر شراف نے اپنے جوش و خروش کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ای اسپورٹس پریمیئر لیگ کے ساتھ شراکت داری کے لئے واقعی پرجوش ہوں۔ اس سے ہندوستان میں ای اسپورٹس کی صلاحیتوں کی شناخت کرنے کا موقع ملے گا۔

بشکریہ ای ایس پی ایل
بشکریہ ای ایس پی ایل
user

یو این آئی

نئی دہلی: بالی ووڈ کے فائٹنگ اور ڈانسنگ اسٹار ٹائگر شراف ایک نیا کردار ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، کیونکہ انہیں ہندوستان کی پہلی فرینچائزی پر مبنی ای اسپورٹس لیگ۔ ای اسپورٹس پریمیئر لیگ (ای ایس پی ایل) کے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ای ایس پی ایل کی شروعات 16جون سے ہو رہی ہے اور اسے انفنکس نے پریزنٹ کیا ہے۔

لاک ڈاون کے بعد سے ای اسپورٹس نے کافی ترقی کی ہے اور اس سے منسلک لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ نظر آیا ہے۔ یہ ہندوستانی ای اسپورٹس کی دنیا کی پہلی لیگ ہے جس کے ساتھ ایک بڑا بالی ووڈ اسٹار جڑا ہے۔ اس پاور پیک شراکت داری کا مقصد ایک اچھی طرح سے وضاحت شدہ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنا ہے جس کے تحت ہندوستان میں پہلی بار کئی چیزیں پیش کی جائیں گی۔ لیگ ٹائگر کی آن اسکرین مقبولیت اور فٹنس کمیونٹی پر ان کے مضبوط اثر کا مکمل فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تاکہ یہ ملینیم اور زین زیڈ آبادی کے لئے ایک مضبوط انفلیونسر بن سکے۔


ٹائگر شراف نے اپنے جوش و خروش کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ای اسپورٹس پریمیئر لیگ کے ساتھ شراکت داری کے لئے واقعی پرجوش ہوں۔ اس سے ہندوستان میں ای اسپورٹس کی صلاحیتوں کی شناخت کرنے کا موقع ملے گا۔ ای اسپورٹس میں دنیا کے پہلے فرینچائزی پر مبنی ماڈل کے طور پر میں ای ایس پی ایل یقیناً ہندوستان کو عالمی پلیٹ فارم پر پہلے مقام پر لانے میں مدد کرے گا۔ مجھے مستقبل کی اس طاقت کی نمائندگی کرنے میں خوشی ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔